انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہیں عتیق: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، رانا ثناء اللہ نے عدالت میں کہا کہ منشیات برآمدگی کیس میں یا مجھے سزا ہوگئی یا شہر یار آفریدی کو سزا ہوگی، مجھے عدالت سے انصاف کی توقع ہے، عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
 
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمے پر سماعت کی، دوران سماعت سابق صوبائی وزیر کے سنیئر وکیل اعظم نذیر تارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔  سماعت کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گرفتاری کے دوران اے این ایف نے اُن کا پرسنل بیگ قبضے میں لیا اور اس میں جو بھی ڈالا خود ہی ڈالا ہوگا، رانا ثنا کے بقول اس مقدمے میں انہیں یا پھر شہر یار آفریدی کو سزا ہو گی۔

رانا ثناءاللہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ انہیں عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ حکومت کو جلسے کے بارے میں اطلاع  دے دی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت میں ہونگے ہم نے انتظامیہ کو اطلاع کر دی ہے۔

ایک سوال پر مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف علاج  کے لئے بیرون ملک گئے اور علاج کے بعد ملک واپس آجائیں گے.

Shazia Bashir

Content Writer