فیصل بخاری نے نئی فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا

فیصل بخاری نے نئی فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) معروف ہدایتکار اور فلم انڈسٹری کے سینئر ترین کیمرہ مین سید فیصل بخاری نے اپنی نئی فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے کہانی لکھوانے کا کام شروع کردیا ۔

ایک ملاقات میں انہوں نے سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی معیار کی ایک فلم بنائیں گے جس میں ٹی وی اور فلم کے منجھے ہوئے فنکار شامل ہوں گے، اس فلم میں دبئی فلم انڈسٹری سے دو اداکاراؤں کو سائن کیا جائے گا، جن کا انتخاب اسی ماہ میں ہوجائے گا، وہ اپنی فلم کا آغاز آئندہ سال 2020-21 کے شروع میں کریں گے۔

فیصل بخاری کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلم بنائیں گے جو جدید کیمروں پر شوٹ کی جائے گی اور ان کیمروں کے علاوہ دیگر سامان بھی جدید ہی ہو گا۔

علا وہ ازیں فیصل بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی انڈسٹری کی فلموں کو صرف اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہمارے فلمساز اور ہدایتکار جدید کیمروں اور مشینری کے ساتھ تخلیقی ذہن کے ساتھ فلم بنائیں گے تو ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اچھے لیول کی فلمیں بنانا شروع کردے گی۔

واضح رہے معروف ہدایتکار فیصل بخاری ا ب تک فلم ''بھائی لوگ، سلطنت، بلائنڈ لو بنا چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer