ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوان وزیر اعلی کے پروٹوکول آفیسر کو گریڈ19 میں ترقی دیدی گئی

ایوان وزیر اعلی کے پروٹوکول آفیسر کو گریڈ19 میں ترقی دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: ایوان وزیر اعلی کے پروٹوکول آفیسرانصر نذیر کو گریڈ18سے گریڈ19 میں ترقی دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے پروٹوکول آفیسرانصر نذیر کو ترقی دی گئی ہے، صوبائی سلیکشن بورڈ نےانصر نذیر کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں چیف پروٹوکول آفیسر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی ہے۔

انصر نذیرایوان وزیراعلیٰ میں ہی چیف پروٹوکول آفیسر کے عہدے پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے، یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا تھا جس میں انصر نذیر سمیت دیگر افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer