ناقص میٹریل پر کتابیں شائع کرنیوالے پبلشرز کو بلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ

ناقص میٹریل پر کتابیں شائع کرنیوالے پبلشرز کو بلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو)  پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بُک بورڈ میں پبلشرز کیساتھ اجلاس، ناقص میٹریل پر کتابیں شائع کرنےوالے پبلشرز کو جرمانے اور بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ میں ہونیوالے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر نے تعلیمی سال 2020-21ء کی درسی کتب کی پرنٹنگ پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں غلام محی الدین، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور، محمد اختر بٹ سمیت دیگر پبلشرز نے شرکت کی,  ایم ڈی بورڈ محمد اختر کا کہنا تھاکہ درسی کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 ایم ڈی بورڈ نے پبلشرز کو کہا کہ کتابوں میں ناقص میٹریل اور معیار میں کمی کرنیوالوں کو جرمانے ہوں گے، ناقص کوالٹی پر جرمانے کے بعد بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔

ایم ڈی بورڈ محمد اختر کا کہنا تھا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ خانوں کے سرپرائز وزٹ کریں گی اور چھاپوں میں کاغذ اور سیاہی وغیرہ کو چیک کریں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer