سٹی 42 : خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل، سپین وام اور بنوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی دیکھی گئی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں 23 خوارج ہلاک کردیے گئے ۔ ہلاک خوارج میں اہم کمانڈر جان میر عرف تور ساقب بھی شامل ہے۔ دہشتگرد کمانڈر متعدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مؤثر طریقے سے جاری ہیں ۔ جن کے دوران اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈیز کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کے زیرِ استعمال سرنگیں اور بنکرز تباہ کردیے گئے ۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں ۔ "عزمِ استحکام" کے تحت انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں ۔