سٹی 42:پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے کہا پنجاب میں 25 سے 31 مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے ۔ بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے ۔لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔
جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے ۔
گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ موجود ہے ۔
شہری صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں اور زیادہ پانی پئیں۔ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت ہے ۔ دھوپ میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز اور ہائیڈریٹ رہنے کی تاکید کی گئی ۔ کاشتکاروں کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔ ریسکیو کو ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App