ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 ملک میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ شیخ،احسن عباسی :عیدالاضحیٰ کے دوران شہر قائد کے موسم کے حوالے سے ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال نہ ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ ہے  اور نہ ہی بحیرہ عرب میں کوئی سائیکلونک سرگرمی موجود ہے  تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 ماہر موسمیات عائشہ کنول کے مطابق شہر پر کسی ویسٹرن سسٹم کے اثرات بھی متوقع نہیں ہیں جبکہ عید کے دوران درجہ حرارت 24 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کے تناسب میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

   کراچی میں عید کے دنوں میں موسم مجموعی طور پر معمول کے مطابق گرم اور حبس زدہ رہے گا اس دوران شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 ماہر موسمیات عائشہ کنول نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے مقامات پر جانے والے افراد پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو دھوپ اور گرمی سے محفوظ رکھیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ فی الحال ہیٹ ویو کے کوئی امکانات نہیں تاہم موسم کی عمومی کیفیت کے باعث احتیاط ضروری ہے۔