ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی نے محکمہ زراعت ، بورڈ آف ریونیو ، پیرا اور دیگر مختلف محکموں میں آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں اسٹینوگرافر کی 14 آسامیوں پر 46 امیدوار انٹرویو کی لئے کامیاب قرار پائے ہیں،اسی طرح بیورو آف اسٹیٹسٹکس میں اسٹیٹسٹیکل آفیسر کی 5 آسامیوں پر 25 امیدوار کامیاب ہوئےمحکمہ زراعت میں سینئر ایگریکلچر آفیسر کی 52 آسامیوں پر 221 بیورو آف اسٹیٹسٹکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں،بورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 2 آسامیوں پر 40 امیدوار انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں محکمہ معدنیات میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار محکمہ زراعت میں بھی سینئر سائنٹسٹ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کامیاب قرار پایا ،پیرا میں گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے انفورسمنٹ آفیسر کی 9 آسامیوں پر 9 امیدوار کامیاب ہوئے، نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ میں محکمہ توانائی میں اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر کی 7 آسامیوں پر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں,تمام کامیاب امیدواروں کو باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ مکمل تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer