ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بچوں اور نوجوانوں میں موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال، ماہرین نے خبردار کر دیا 

  بچوں اور نوجوانوں میں موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال، ماہرین نے خبردار کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ماہرین نے بچوں اور نوجوانوں میں سکرین کے حد سے زیادہ استعمال پر خبردار کر دیا .

 امریکا میں ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال مثلاً سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ، بغیر رکے ٹیکسٹنگ اور دیر تک ویڈیو گیمز کھیلنے سے خراب نیند، سکول میں بری کارکردگی، جسمانی سرگرمی میں کمی اور میل جول کے کمزور ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرجن جنرل کے مشاورتی بیان میں نقصانات سے محفوظ رکھنے کےلیے تجویز پیش  کی گئی ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کے لیے  سکرین ٹائم بالکل ختم کردیا جائے۔

 تجویز میں کہا گیا ہے کہ6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے کم جب کہ 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے روزانہ 2 گھنٹے تک سکرین ٹائم محدود ہونا چاہیے۔