ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ

لاہور: موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42؛ لاہور میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات نہیں ہیں اور دن بھر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق دن بھر 5 سے 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی موجودہ رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ فضا میں نمی کا تناسب 35 فیصد نوٹ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی وفاقی دارالحکومت میں مزید بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے اور گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگا جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی جزوی کمی ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔