سٹی 42 : پنجاب اسمبلی میں پنجاب اینٹی ٹیرارازم ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا گیا۔
ایوان میں سانحہ خضدار پر مزمتی قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پیش کی۔ پنجاب اسمبلی میں مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 13 مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کر لئیے گئے۔
صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر 25) کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر43) بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ دی ڈرگز( ترمیم) بل 2025 کثرت رائے سے منظور ، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر45) کثرت رائے سے منظور، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور ، کمپنیوں کے منافع (کارکنوں کی شرکت) (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔
سٹیمپ (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور ، صوبائی ملازمین کا سماجی تحفظ (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور، پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علاوہ پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025 کثرت رائے سے منظور، پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔