ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ لوکل گورنمنٹ کا نئے برتھ ڈیتھ رولز2025 نافذ ؛7 برس تک رجسٹریشن مفت

محکمہ لوکل گورنمنٹ کا نئے برتھ ڈیتھ رولز2025 نافذ ؛7 برس تک رجسٹریشن مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: صوبہ بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کی بہتری کیلئےقانون سازی مکمل ہوگئی ، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نئے برتھ ڈیتھ رولز2025 نافذ کر دئیے
نئے برتھ ڈیتھ رولز میں رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا،قواعد کا نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں جاری کر دیا گیا
پیدائش سے 7سال تک رجسٹریشن بالکل مفت کی جائے گی،شہری 7سال برتھ اور ڈیتھ کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بالکل مفت حاصل کر سکیں گے،نارمل اندراج کا دورانیہ 60 دنوں سے بڑھا کر ایک سال کر دیا گیا
لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی،سات سال سے زائد تاخیر کی صورت میں اخبار اشتہار لازم ہوگا،سات سال کے بعد اندراج کی صورت میں رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی،ڈیتھ کا اندراج 7سال کے بعد کروانے کی صورت میں کورٹ ڈگری لازم ہو گی،ایک سال کی عمر تک پیدائش کا اندراج متعلقہ سیکرٹری یوسی کا اختیار ہو گا۔7سال کی عمر تک کا اندراج متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اختیار ہوگا۔7سال سے زائد عمر کا اندراج متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا اختیار ہو گا