ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پھیلنے کی یکطرفہ انکوائری مسترد کرتے ہیں ؛پی ایم اے

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پھیلنے کی یکطرفہ انکوائری مسترد کرتے ہیں ؛پی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر ہسپتال میں  ایڈز پھیلنے کی انکوائری کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہسپتال کی ڈائیلسز مشنینیں آٹو کلینننگ صلاحیت رکھتی ہیں ۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی جس میں مرکزی صدر پی ایم اے ڈاکٹر اظہار چوہدری صدر پی ایم اے ڈاکٹر کامران سعید ودیگرعہدیدار بھی شریک تھے  انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پھیلنے کی یکطرفہ انکوائری مسترد کرتے ہیں ،ہسپتال کی ڈائلیسز مشینیں آٹو کلیننگ صلاحیت کی حامل ہیں،جدید ڈائلیسز مشینیں ایچ آئی وی پھیلنے کا باعث نہیں بن سکتیں ،وائس چانسلر نشتر و ڈاکٹرز کیخلاف انتقامی کارروائی جاری ہے ،ایڈز کے مریضوں کی جین سیکونسنگ نہ کروانا معاملے کو مشکوک بناتا ہے،کسی میڈیکل نااہلی کو جانچنے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن موجود ہے ،اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی ،انتظامی بنیادوں کےجواز پرڈاکٹرز کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی ،ڈائلیسز کے مریضوں کو ایچ آئی وی ہونے کی سائنسی تحقیق نہیں ہوئی،
مسعود الرؤف ہراج نے کہا بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی محفوظ انتقال خون یقینی نہیں بنا سکی ،ایڈز کنٹرول پروگرام نے متاثرہ علاقے میں سکریننگ تک نہیں کی ،ڈائلیسز مریضوں کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا سارا ملبہ ڈاکٹرز پر ڈال دیا گیا،بڑے پیمانے پر ایچ آئی وی کی سکریننگ کروائی جائے ،