ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈائریکٹر جنرل خٓاتون کو ہراصاں کرنے پر نوکری سے فارغ

Sexual harassment, CM Maryam Nawaz, City42 , Zero Tolerance on sexual harassment policy, violence against women, sexual violence, violence, dismissed from job, The boss was fired,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کومل اسلم : ماتحت خاتون کو ہراساں کرنے کے نتیجہ میں ڈائریکٹر جنرل کو نوکری سے نکال دیا گیا کیونکہ مریم نواز کی حکومت ہراساں کرنے کے جرم کو بالکل برداشت نہیں کرتی۔

 پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی  کے ڈائریکٹر جنرل کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔سابق ڈی جی معظم سپرا پر خاتون آفیسر کو دوران ِنوکری جنسی ہراساں کرنے کا الزام تھا، محتسب پنجاب نے احکامات جاری کردیئے۔

 معظم سپرا ہراسانی کیس میں قصوروار پائے گئے ہیں،سابق اے ڈی ایل آر کے لگائے جانے والے الزامات درست ہیں۔انہوں نے جنسی تعلقات بنانے سے انکار  کرنے پر خاتون آفیسر کو نوکری سے نکالا۔

،پنجاب محتسب نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ  خاتون آفیسر کو بغیر کام کے دیر تک بیٹھایا گیا ۔خاتون آفیسر کو پرائیویٹ چیمبر میں بلا کے حاضریاں لگوائی گئیں۔خاتون کو حبس بے جا میں رکھا ، ماتحت آفیسر کیساتھ نامناسب رویہ رکھا گیا ۔