ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زارا نور عباس اور اسماء عباس کے کلاسیکی رقص کی ویڈیو وائرل

زارا نور عباس اور اسماء عباس کے کلاسیکی رقص کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ زارا نور عباس کی اپنی والدہ سینئر اداکارہ اسماء عباس کے ہمراہ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

یہ دلکش ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں ماں بیٹی کی جوڑی لیجنڈری گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کے لازوال نغمے پر کتھک رقص کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

زارا نور عباس نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنی والدہ اسماء عباس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ امی، آپ سب سے مضبوط خاتون ہیں۔ آپ نے مجھے سکھایا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہا جاتا ہے،بغیر کسی ستائش کے قربانی کیسے دی جاتی ہے اور دنیا کی پروا کیے بغیر باوقار انداز میں کیسے جیا جاتا ہے۔


زارا نے مزید لکھا لیکن شاید آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہیئے تھیں۔ شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے۔ آج میں وہ خواب آپ کے ساتھ اور آپ کے لیے جینا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ اسماء عباس اور زارا نور عباس دونوں شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ اب ان کی یہ رقص ویڈیو مداحوں کے لیے ایک نئی اور جذباتی جھلک لے کر آئی ہے۔مداحوں اور فنکار وں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے اسے محبت، خلوص اور فن کے حسین امتزاج کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔