ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والے 2 گینگ کے سرغنہ گرفتار

لاہور؛وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والے 2 گینگ کے سرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم, لاہور کے ایک ہی علاقہ میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والے 2 گینگ کے سرغنہ گرفتار۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 110 وارداتیں کی۔ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے جھلاراں چوک، بند پھاٹک شاہدرہ سے گرفتار کیا۔
ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔گرفتار ملزمان پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ملزمان ہارون، احسان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے۔ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔