ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 سیریز: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف  اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 سیریز: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف  اسکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

 پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور شاداب خان نائب کپتان کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔
اسکواڈ میں منتخب 16 رکنی اسکواڈ میں  ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان،ن خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب شامل ہیں۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق میچز کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور لاہور کا تاریخی قذافی سٹیڈیم تینوں میچز کی میزبانی کرے گا، سیریز کے مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔