ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کو بلیک لسٹ کر دیا

The Bangladeshi General Corruption, General Aziz, Visa Black list, State Department of the US, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ نے بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی سٹاف کے امریکہ میں داخلےپر پابندی لگا دی۔ 

امریکہ کی حکومت نے بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عزیز احمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان  کو امریکی ویزا کیلئے بلیک لسٹ کر دیاہے۔

واشنگٹن میں امریکہ کے  سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں سابق جنرل عزیز احمد کی امریکہ داخلے پر پابندی لگا دی ۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے اس سابق جنرل نے بنگلادیش کے عوامی اورجمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں کردارادا کیا۔

جنرل عزیزاحمد عوامی عمل میں مداخلت کرکے بدعنوانی میں ملوث رہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سابق جنرل نے اپنے بھائی سے مل کر فوجی ٹھیکوں کے نامناسب طریقہ سے اجرا کویقینی بنانے کے لئے کام کیا۔

سابق جنرل عزیز احمد نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت وصول کی۔  ترجمان کے مطابق امریکہ بنگلا دیش میں حکومتی خدمات کو مزید شفاف بنانے کی حمایت کرتا ہے۔