ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواہش ہے کہ بابر پلئیر آف دی سیریز ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیتے، یونس خان

خواہش ہے کہ بابر پلئیر آف دی سیریز ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیتے، یونس خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان یونس خان نے کہا کہ ٹیم کا کامبی نیشن ابھی بھی سیٹ ہوسکتا ہے۔ ابھی بھی کچھ میچز باقی ہیں  جن لڑکوں کو موقع نہیں ملا ان کو کھلانا چاہیے تاکہ ٹیم کے پاس ورلڈ کپ کیلئے سب آپشنز موجود ہوں۔ 

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان یونس خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور  بھارت کے درماین میچ سٹیٹس ہمشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے۔امریکہ میں پاک بھارت  میچ کا ہونا بہت اچھا ہے، ہم ہمیشہ بات کرتے ہیں پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، اس سے نئے پلئیرز بن کر سامنے آتے ہیں۔ اسپورٹس کے لیے پاک بھارت میچز کا ہونا بہت ضروری ہے، دونوں حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ٹی 20 ایک مشکل فارمیٹ ہے اس میں ایک نمبر نہیں ہوتا، تھوڑے نمبر ایسے رکھنے ہیں کسی کو بھی اوپر نیچے کرسکیں۔ 

یونس خان نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی پرفارمنس سے میچ جتوانا ہوگا ، بابر کو اپنے ساتھ ساتھ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا پلان بناناہے، خواہش تو یہ ہے کہ بابر پلیٸر آف دی سیریز ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیتے۔کسی ایک کی ذمہ داری نہیں ہے کہ تیز کھیلے، سب کھلاڑیوں کو صورتحال کےمطابق رنز بنانے ہونگے ، بلے بازوں کی ذمہ داری ہے کہ 15 گیندیں کھیل لیں تو تیز رنزبناٸیں 

،بیچ کے اوورمیں 10 کی اوسط سے رنز بناٸیں گے تو 200بنیں گے اور 200 رنز بنیں گے تو پاکستان کے پاس اچھا موقع ہوگا۔