نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

NEW ZEELAND cRICKET, WHITE BALL cRICKET, Pakistan CRICKET CONTROL BOARD, Najam Sethi, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان وائٹ بال کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنےکے لیے مثبت پیش بات چیت جاری  ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی براہ راستنیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے سیریز کےمعاملات پر  بات چیت کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر بات چیت جاری ہے  ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔

 
 نیوزی لینڈ کرکٹ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔


 پاکستان آسٹریلیا کا  تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا ،نیوزی لینڈ کے پاس ساؤتھ افریقہ کی میزبانی سے قبل ایک ونڈو ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوری کے دوسرے ہفتے کی ونڈو میں نیوزی لینڈٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کا خواہش مند ہے۔