چلو کھانا کھاو کب سے بھوکے ہو؛ چوہے کو کھانا کھلانے والی رحم دل بلی کی وڈیو وائرل ہو گئی

Cat and Mouse, Instagram Story, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک رحم دل بلی کی ویڈیو  وائرل ہو گئی ہے جس میں بلی چوہے کو پکڑ کر اچھی میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا رہی ہے۔ اور اپنے کھانے کے پاٹ پر اسے ایسے چھوڑ دیتی ہے جیسے کہہ رہی ہو "چلو کھانا کھاو۔ کب سے بھوکے ہو؟"

 عام طور سب نے یہی سنا ہے کہ چوہے اور بلی کی کبھی دوستی نہیں ہو سکتی۔ ان دونوں کا جب بھی آمنا سامنا ہوتا ہے تو زیادہ تر دونوں کو ہی بھاگتے اور لڑتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

 اس بات پر انٹرنیٹ صارفین کا یقین اس وقت ڈگمگا گیا جب انہوں نے اینسٹا گرام پر شئیر کی گئی یہ اسٹوری وڈیو  دیکھی۔ اسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Family.cat18 (@family.cat18)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی چوہے کو پکڑ کر باقاعدہ میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا کر اسے اپنا کھانا پیش کرتی ہے۔

 سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔