(علی اکبر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل , اجلاس پہلے 30 مئی کو ہونا تھا.
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی دوپہر 12.30 بجے کو طلب کر لیا گیا, سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے رولز 25-B اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی ہے. اجلاس پہلے 30 مئی کو ہونا تھا.
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا۔ پی ٹی آئی کے25 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کا امیدوار ہوں۔
اگر عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ الیکشن کمیشن ہمارے پانچ نئے اراکان کا نوٹی فکیشن کردےگا۔ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں کیا بلکہ نااہل کر دیا ہے۔
ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے۔