ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیریں مزاری کی گرفتاری پرشیخ رشید کا اہم بیان آگیا

شیریں مزاری کی گرفتاری پرشیخ رشید کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Sheikh rasheed And sheeri mazari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے لڑائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے لڑائی کا فیصلہ کرلیا، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔حکومت حالات مزید خراب کرنے جارہی ہے شیری مزاری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،یہ تو کچھ بھی کرسکتے ہیں یہ تاریخ کو مزید قریب کرالیں گےان سے ڈیڑھ سال کا وقت مانگا تھا لیکن انہوں نے دیا،ممکن ہے عمران خان کی گرفتاری بھی ہوجائے۔

دوسری جانب گورنر عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا واقعہ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی پھرتیاں ایک قاتل وزیر داخلہ مقدمات میں لگا رہا اتنی اگر دیگر معاملات میں لگاتے تو ان کی حکومت کو شرمندگی نہ ہوتی، امپورٹڈ حکومت خود معاملات کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، اینٹی کرپشن لاہور نے انہیں گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا، تھانہ مارگلہ سے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔