پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت زیادہ ہے،مونس الہی کا حمزہ شہبازکوچیلنج

پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت زیادہ ہے،مونس الہی کا حمزہ شہبازکوچیلنج
کیپشن: Monas Ilahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا  ہےکہ ان  کے پاس پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ سے زیادہ اکثریت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 172 اور (ن) لیگ کے پاس 168 ارکان ہیں اس لحاظ سے اکثریت ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر (ن) لیگ اکثریت کا دعویٰ کر رہی ہے تو حمزہ شہباز کو چیلنچ کرتا ہوں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں، اگر شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تو چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ 

مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے کئی ایم این ایز منحرف ہو چکے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔