ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کیلئے بری خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ اور لائسنسنگ سینٹر بند کر دئے گئے، ڈرائیونگ لائسنس بھی دو ماہ کے لئے معطل کردیئے گئے۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب عمران محمود نے سی ٹی او لاہور تمام سی ٹی اوز اورٹریفک سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسگ سینٹرز بھی بند رہیں گے۔ 

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1278 مریض داخل ہیں جن میں سے 826 کنفرم اور 456 مشتبہ ہیں، ہسپتالوں میں کورونا کے 277 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔جنہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔ ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 93 فیصد گنجائش ختم ہوچکی ہے اور شدید علیل مریضوں کیلئے آئی سی یو میں بستر ملنا مشکل ترین ہوگیا۔

جناح ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھر گئے، 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا، اب تک جناح ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 160 ہے جن میں سے 49 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ سات افراد جان سے گئے، لاہور پولیس کے مزید 24 افسر و اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے۔