اجوکا تھیٹر کی چالیسویں سالگرہ؛ الحمرا میں پانچ روزہ تھیٹر فیسٹیول

Ajoka Theatre, Fourty Years of Ajoka Theatre, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اجوکا تھیٹر کے 40سال مکمل ہونے پر اجوکا تھیٹر گروپ نے  لاہور میں 5روزہ ڈرامہ فیسٹیول منعقد کیا ہے جس کا آج تیسرا دن تھا۔
فیسٹیول کے تیسرے روز الحمرا اوپن ایئرمیں ڈرامہ ’’جلوس‘‘ دکھایا گیا۔ 
ڈرامے میں سو سے زائد فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ معیاری تھیٹر کے شائقین کی کثیرتعداد  الحمرا اوپن ائیر تھیٹر میں یہ ڈرامہ دیکھنے کے لئے پہنچی۔

اجوکا تھیٹر لاہور میں جنم لینے والا سب سے زیادہ مقبول تھیٹر گروپ ہے۔ اجوکا نےچالیس سال کے دوران سینکڑوں ڈرامے سٹیج کئے اور سینکڑوں اداکار پیدا کئے۔ اجوکا کے کئی ڈرمے تاریخی مقبولیتت حاصل کر چکے ہیں۔