(زین مدنی)ایک طرف ڈی سی کا تھیٹر پندرہ جون تک بند رکھنے کا نوٹس، تو ادھر چیئرمین تھیٹر ایسوسی ایشن نے تھیٹر کھولنے کا اعلان کردیا،چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان کا کہناہے کہ کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے آج سے تھیٹر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھیٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ کی محنت رنگ لے آئی، لاہور کے 5 تھیٹرز ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے،قیصر ثناء اللہ نے تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ سیکرٹری ہیلتھ سارہ اور کمشنر لاہور کیپٹن رعثمان سے ملاقات کی،قیصر ثناء اللہ نے بتایا کہ کیپٹن رعثمان کمشنر لاہور، ملک مدثر ریاض ڈپٹی کمشنر نے تھیٹر زکھولنے کی اجازت دے دی،لاہور کے پانچ تھیٹرز، ستارہ تھیٹر، تماثیل، الفلاح ،محفل اور ناز ضلعی حکومت کے ماتحت ہیں۔
واضح رہے کہ 24 مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے،ریسٹورنٹس اورہوٹلز میں آؤٹ ڈورڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنےکا اعلان کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس اورہوٹلزمیں ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے کیلئے ہوگی۔
شادی ہالزایسوسی ایشن کی بھی کسی حد تک سنی گئی ہے اوراب یکم جون سے ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ اوپن ایئرمیرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی،تاہم اس کا حتمی فیصلہ 27 مئی کے اجلاس میں ہو گا،پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد اور ریلوے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکیں گی جب کہ 22 مئی سے ہفتہ اتوارکوبین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی، مصری شاہ انڈسٹری کو 20 مئی سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،کاروباری سرگرمیاں آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔