معروف اداکارہ ارمینہ خان سےشوہر کی محبت کا انوکھا انداز، تصویر وائرل

معروف اداکارہ ارمینہ خان سےشوہر کی محبت کا انوکھا انداز، تصویر وائرل
کیپشن: Armeena Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جہنوں نے اپنی منزل پانے کے لئے انتھک محنت کی اور ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنا منفرد مقام بنایا، اداکار ہ نے اپنے شوہر کی ایک ایسی تصویر شیئر جس کو سوشل میڈیا صارفین نےکافی پسند کیااور تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، ارمینہ خان انٹیر نیشنل کمرشل ماڈل اور کینیڈین فلم ایکٹریس ہیں،ارمینہ کی فیملی کا تعلق پاکستان سے ہے، ان کے والد انڈین ہیں اور والدہ ایرانی اور ارمینہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے طالبعلمی کے زمانہ سے ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کی ایک ایسی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جودیکھتے ہی مقبول ہوگئی،اس تصویر میں  ارمینہ کے شوہر محبت سے ان کے بھاری بھرکم خوبصورت جھمکے اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں،پوسٹ کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں  ارمینہ خان نے ایک طویل تحریر بھی لکھی،ان کا کہناتھا کہ  میری آج کی کہانی, جس میں کہا کہ وہ اپنے ایک شوٹ کیلئے تیار ہو رہی تھیں اور انہوں نے بھاری بھرکم خوبصورت جھمکے پہنے ہوئے تھے۔

ایک تو اِن جھمکوں کو پہننا بہت تکلیف دہ مرحلہ تھا، جھمکے پہننے کے بعد اٴْن کے وزن کو کانوں پر جھیلنا ایک الگ عذاب تھا، انہوں نے بالوں کا سٹائل بنوانے کے دوران اپنے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، زیادہ دیر جھمکوں کو اٴْٹھائے رکھنے کے سبب اٴْن کے ہاتھ اور بازو بھی کافی تھک چکے تھے۔

جھمکے اتارنے اور دوبارہ پہننے کے مشکل اور تکلیف دہ مرحلے سے بچنے کے لئےوہ جھمکے اتار کر سائیڈ پر رکھنے کے لئےبھی تیار نہیں تھیں’جب اٴْن کے شوہر نے اٴْنہیں اس مشکل میں دیکھا تو اٴْن کی مدد کرنے کے لئےاٴْن کے پاس آ گئے اور اٴْن کے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اٴْٹھا کر کھڑے ہو گئے ۔‘ارمینہ خان کا اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ وہ اتنا خیال رکھنے والا شوہر پا کر بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔
  

M .SAJID .KHAN

Content Writer