ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگی بٹ چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Gogi Butt Remand
کیپشن: Gogi Butt Remand
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: احتساب عدالت کےجج ارشد حیسن بھٹہ نے بھتہ کیس میں گوگی بٹ کااچھر پولیس کو چار روز کا ریمانڈ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اچھرہ پولیس نے گوگی بٹ اور دیگر چھ ساتھیوں کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں اچھرہ پولیس نے بتایا ان کےخلاف بھتہ لینے کا کیس زیر سماعت ہے،جس میں گوگی بٹ اور دیگر نامزد ہیں ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ عدالت نے گوگی بٹ اور چھ ساتھیوں کا چارروز روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ریمانڈ کے بعد پولیس ملزموں کو آہنی حفاظت میں واپس لے گئی۔

واضح رہے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن  پولیس  نےگوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا، گوگی بٹ اوراس کےساتھیوں کیخلاف دہشتگردی، ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت13افرادنامزد کیا گیا ہے۔ گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ  پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ  کی ہے۔

قبل ازیں گوگی بٹ کے گھر پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا  تھا اور اسے ساتھیوں سمیت نجی سوسا ئٹی  سے گرفتار کیا گیا تھا،  چھاپےکےدوران ملزموں سےبھاری اسلحہ برآمدہوا تھا۔