قذافی بٹ: جہانگیرترین گروپ کا یو ٹرن، معاملات طےپا گئے۔ گروپ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کے لیے درخواست نہیں دے گا۔
جہانگیرترین گروپ کا پہلے پارلیمانی لیڈر اسمبلی میں لگانے کا اعلان، پھر اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ اور اب یوٹرن لیتے ہوئے اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی کہتے ہیں کہ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور سپیکر کو درخواست نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گروپ اور پارٹی میں رہ کر معاملات حل کرنا ہیں، کبھی نہیں کہا کہ ہم نے کوئی منفی اقدام اٹھانا ہے۔ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ
گروپ کے اندر تحفظات ہوتے ہیں جو دور بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیحدہ بنچز پر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپنے گروپ کے ساتھ ہین اور ساتھ رہیں گے۔ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کا نامزد وفد آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ہے۔
وفد میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، نعمان لنگڑیال اور عمر آفتاب بھی شامل تھے، وفد نے و زیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بیورو کریسی، حلقوں کے مسائل اور پالیسی ساز ی پر اپناموقف پیش کیا ۔