ڈالر کی اونچی پرواز جاری

ڈالر کی اونچی پرواز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹر بنک میں ڈالر ایک سو تریپن روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پچیس روپے میں بلیک ہوتا رہا، صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کو غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ ڈالر کی قدر کو کم کیا جا سکے۔

شہر میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے پچاس پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو تریپن روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر ایک سو پچپن روپے کی سطح تک فروخت کیا گیا۔   تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اگر یہی حالات رہے تو ملکی معیشت تباہ ہو جائے گی، تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کا واحد طریقہ غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے پاکستان کی اپنی بنائی گئی مصنوعات کا استعمال ہے۔

 انکا کہنا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث جہاں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تاجر اور صنعتکار بھی خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer