ایمنسٹی سکیم کیخلاف درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری

ایمنسٹی سکیم کیخلاف درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کیخلاف درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری کر کے 28 جون کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے وحید شہزاد بٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نئی ایمنسٹی سکیم کو چیلنج کیا گیا اور اس پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں, درخواستگزار نے وفاقی حکومت، ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی ہے، یہ سکیم چوروں کو تحفظ دینے کے مترادف ہے۔

 درخواستگزار نے نکتہ اٹھایا کہ ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے سے پہلے پارلیمان سے منظوری نہیں لی گئی اور نہ ہی باقی قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

 درخواستگزار نے استدعا کی کہ ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر آئندہ سماعت 28 جون کو ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer