صوبائی وزیر اطلاعات کا کینسر میں مبتلا گلوکارہ کیلئے امداد کا اعلان

صوبائی وزیر اطلاعات کا کینسر میں مبتلا گلوکارہ کیلئے امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کینسر کی مریضہ گلوکارہ ہیر سنگھار کو پانچ لاکھ روپے علاج کے لئے امداد کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کی جانب سے گلوکارہ ہیر سنگھار کو کینسر کے علاج کے لئے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں انہیں ان کے آبائی شہر پہنچا دیا جائے گا۔ گلوکارہ ہیر سنگھار جو ایک سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے 20 روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کو علاج کی غرض سے امداد کی اپیل کی تھی۔ جو گلوکار ناصر بیراج نے کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کے ذریعے درخواست صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت تک پہنچائی۔

ٹھاکر لاہوری نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری سے خصوصی ملاقات کی اور ہیر سنگھار کے مرض کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جس کے بعد اب سید صمصام بخاری نے 5 لاکھ روپے علاج کی غرض سے منظور کروائے ہیں۔