شاہین عتیق: احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث تین ملزمان سعد رفیق، فیضان ولی، اور فیصل راو کو اپنے حصے کی رقم جمع کروانے پر رہا کردیا۔
احتساب عدالت میں نیب کی طرف سے تین ملزمان سعید رفیق، فیضان ولی ،فیصل راو کی طرف سے بارگینگ کی درخواست دی گئی۔ عدالت کو بتایا کہ سعید اور فیضان ولی نے ستاسی لاکھ پچاس ہزار اور فیصل راو نے چھ کروڑ پچیس لاکھ روپے کی رقم جمع کرادی ہے لہذا استدعا ہے کہ ان کو رہا کردیاجائے۔کورٹ نے نیب کی تصدیق کے بعد تینوں ملزمان کورہا کرنے کا حکم دے دیا۔