شاہدندیم سپرا:پیپکو کے افسران و ملازمین کے لئے خوشخبری، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈآف دائریکٹرز کی جانب سے ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہ کیساتھ ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کےمطابق مالی غبن میں ملوث افسران و ملازمین بونس نہیں لے سکیں گے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:پیپکو کے ریکوری جنرل مینجر محمد سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اس طرح طویل رخصت پر روانہ ہونے والے بھی بونس سے محروم رہیں گے، پیپکو کے ریگولر،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر تعینات ملازمین کو بونس تنخواہ فراہم کی جائے گی۔