ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے فلم انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے فلم انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں فلم انڈسٹری کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ۔ 

وفد میں چیرمین پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق، ہدایتکار سید نور ، فلمساز عمارہ حکمت شامل تھے۔ اس کے علاوہ فلمساز صفدر بٹ، ذوالفقار علی مانا، ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے ۔ 

ملاقات میں فلم انڈسٹری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی, امپورٹ پالیسی کی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے فلمسازوں اور ہدایتکاروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی ۔ 

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی شریک ہوئیں ۔