ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن؛ سپریم کورٹ افسران کی شکایات درج کرئی جا سکتی ہیں، اعلامیہ

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن؛ سپریم کورٹ افسران کی شکایات درج کرئی جا سکتی ہیں، اعلامیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے ہاٹ لائن قائم کیے جانے کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے۔ یہ ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ سپریم کورٹ سے باہر کی شکایات اس ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی۔ دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer