ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں سے متعلق اہم خبر

سکولوں سے متعلق اہم خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا دوسرا فیز، مزید4789 سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دیئے گئے۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے منتخب امیدواروں کی فہرستیں جاری کردیں۔فیز 2 میں زیادہ تر سکول انفرادی شخص یا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق فیز 2 میں اداروں اور این جی اوز کے حوالے 45 فیصد سکول کئے گئے ،سکروٹنی میں تاخیر کے باعث فہرستیں ایک ماہ تاخیر سے جاری کی گئیں۔
پنجاب بھر سے 20 ہزار 400سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ابھی تک لاہور میں آوٹ سورس سرکاری سکولوں کی تعداد 50 سے زائد ہوچکی۔
پیف حکام کے مطابق سکول نہ ملنے پر اعتراضات 4 اپریل تک پیف حکام کو جمع کروائے جاسکیں گے،مقررہ تاریخ کے بعد اعتراضات وصول نہیں کیے جائیں گے۔فیز ون میں 5857 سکول آوٹ سورس کیے گئے تھے۔