ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 27 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروبار کےد وران ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 19 ہزار 405 پوائنٹس رہی جبکہ کم سے کم ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 638 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 3 پیسے کا ہو گیا۔