انجینئرنگ یونیورسٹی ،انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے

انجینئرنگ یونیورسٹی ،انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگیا، اس مرتبہ لڑکے بازی لے گئے۔ 
انٹری ٹیسٹ کے نتائج یو نیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع کر دیے گئے۔ محمد ارتضٰی جواد 350 نمبر حاصل کر کے پہلےنمبر پر رہے، محمد سیف اللہ 348 نمبروں سے دوسرے اور محمد عمیص ہاشمی 339نمبروںکیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا۔ 
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہورسے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارےمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔