ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی  اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

عمران خان  جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس طارق سلیم شیخ مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگرکیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں ؟ اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر  پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ  یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر  جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار  موجود ہیں۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے 2 مقدمات( تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ) میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے انہیں آج سوا 2 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ حفاظتی ضمانت چاہیے تو عدالت میں مقررہ وقت پر موجود ہوں۔

عدالت نے عمران خان کے دستخط اسکین شدہ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان کے وکیل کو تصدیق کی ہدایت کی تھی۔

 آج عمران خان زمان پارک سے اسپیشل اسکواڈ کے ساتھ روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کے ساتھ زیادہ کارکن نہیں تھے جب کہ پولیس کی نارمل سکیورٹی انہیں حاصل تھی اور وہ سگنل پر رکتے ہوئے ہائی کورٹ پہنچے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر