بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کیلئے اہم خبر،  دبئی حکومت نے رمضان المبارک میں بغیر اجازت افطار ی تقسیم کرنے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال دبئی کے رہائشیوں کو رمضان المبارک میں افطار تقسیم کرنے کیلئے حکومت سے اجازت لینا ہوگی،   دبئی حکومت نے بغیر اجازت افطاری اور کھانا تقسیم کرنے والوں پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنے اور  لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزار درہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کہ  اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بانٹا گیا کھانا حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار ہوا ہے یا نہیں، دوئم یہ کہ اس طرح مختلف مقامات پر کھانا تقسیم کیا جاسکے گا۔

چیریٹیبل انسٹیٹیونشز کے ڈائریکٹر نے اماراتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افطاری تقسیم کرنے کیلئے شہری درخواست دائر کریں، انہیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ کس علاقے میں افطاری تقسیم کریں گے تاکہ اس عمل کو مزید منظم بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تمام شہری ایک ہی جگہ پر افطاری تقسیم کر دیں، ہمارے پاس معلومات ہوں گی تو ہم ان کی رہنمائی کریں گے تاکہ تمام علاقوں میں افطاری تقسیم ہوجائے.