کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟

کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سےہوئی؟ امریکی انٹیلی جنس نے کیا کھوج لگائی ؟امریکی صدرجوبائیڈن نے خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔ 

بائیڈن نے کہا کہ 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے  انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جا ئے گی ۔

واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔