ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول مزید 50 روپے فی لیٹر مہنگا؟

پیٹرول مزید 50 روپے فی لیٹر مہنگا؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر سائیکل والوں اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول سو روپے لیٹر سستا ملے گا،حکومت نے تیاری کر لی، اسکیم 6 ہفتوں میں سامنے آ جائے گی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو سستا پیٹرول دینے کے لیے امیروں کے لیے پیٹرول مزید 50 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا جائے گا۔

کم آمدن والوں کو 100 روپے سستا پیٹرول کیسے اور کتنا  ملے گا؟

مصدق ملک نے کہا کہ سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ملے گا جس سے ڈاکیومنٹیشن کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی، سبسڈی حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا، ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول مل سکے گا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل والے ماہانہ 21  لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 21 لیٹر پیٹرول سستا ملے گا،21 لیٹر سے زیادہ استعمال کرنے پر پوری قیمت دینا پڑے گی۔ 

اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے  پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  نے  ہمیں اس پر عمل درآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں، غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے  پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے، موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کر رہے ہیں۔