کراچی ائیر پورٹ پرغیر ملکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

 کراچی ائیر پورٹ پرغیر ملکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: Karachi Airport Plane Emergency Landing
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قطر ائیرویز کی پرواز  میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث طیارے نےکراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہےکہ قطر ائیرویز  کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ  اس میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے نے فائر انڈیکیشن دیئے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے کیبن میں اسموگ بھر گئی جس کےباعث 150 ائیر بس طیارے کو ہنگامی طور  پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا  پڑی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ فائر انڈیکیشن کے وقت طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب کہ اس طیارے کی ہنگامی  لینڈنگ کے باعث دوحہ سے کراچی آنے والی قطر ائیرویز کی  ایک اور پرواز فضا میں ہی چکر کاٹتی رہی۔

 اس کے علاوہ  ائیر  لنکا کی پرواز یو ایل 183  کو بھی کراچی میں لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا جب کہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر  ہوئی۔