عابد چوہدری: لاہور پولیس میں رشوت خوری کا خاتمہ نہ ہو سکا،تھانہ باٹا پور کے اہلکار کی حوالاتی کو کھانا پہنچانے کے عوض رشوت وصولی کی فوٹیج منطرعام پر آ گئی۔
تھانہ باٹا پور کے اہلکار مبشر کی رشوت خوری کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ابرار کو اس کا گن مین کھانا دینے گیا، تو اہلکار مبشر نے ایک ہزار روپے رشوت طلب کی، مگر منت سماجت کے بعد پانچ سو لے کرکھانا لے جانے دیا۔ رشوت خوری کی خبر نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار مبشر کو معطل کر دیا ہےاور ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی انکوائری کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔
اس سے قبل لاری اڈا میں بھی مرغا حاصل کرنے کے لئے تھانیدار کو رشوت دی گئی، اور دو روز قبل بھاٹی گیٹ کے تھانیدار نے بھی تین ہزار رشوت کے عوض ملزم کو گٹکے سمیت رہا کر دیا تھا۔