ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ٹرن ٹریفک پولیس کے لیے درد سر بن گئے

یو ٹرن ٹریفک پولیس کے لیے درد سر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایک بار پھر پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو یو ٹرن بند کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے دو سال قبل شہر میں اہم سٹرکوں پر 45 غیر ضروری یوٹرن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پولیس سروے کے مطابق سٹی ٹریفک کے 10 سرکلز میں سٹرکوں پر یوٹرن موجود ہیں جن کو ختم کیا جانا تھا۔  پولیس کا کہنا تھا کہ غیر ضروری یوٹرن سے ٹریفک کا بہاﺅ متاثر ہوتا ہے اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے منظوری لی جائے گی جبکہ کمشنر لاہور کو 178 مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer