ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ نئیں جمنا پت ماں نے  تیرے جیا نئیں جمنا‘‘وارڈن کی خطرناک کوشش،ویڈیو وائرل

’’ نئیں جمنا پت ماں نے  تیرے جیا نئیں جمنا‘‘وارڈن کی خطرناک کوشش،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی بھٹہ: فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن کی گاڑی روکنے کی انوکھی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے ساتھ لٹک کر اسے روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وارڈن کا انداز نہ صرف غیر معمولی بلکہ خطرناک بھی دکھائی دیتا ہے۔

یہ واقعہ فیصل آباد کے کنال روڈ پر کشمر انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریفک وارڈن نے مبینہ طور پر گاڑی کو روکنے کے لیے جان جوکھوں میں ڈال دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس کے اوپر ایک گانے کی مکسنگ بھی شامل ہے، جس کے الفاظ ہیں’’ نئیں جمنا نئیں جمنا پت ماں نے  تیرے جیا نئیں جمنا‘‘  جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔