سٹی 42 : شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، تیز آندھی کے بعد متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بارش کے بعد موسم میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی۔ شہر لاہور کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ کی گئی ۔
ٹاؤنشپ، گرین ٹاؤن کالج روڈ باگڑیاں اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم میں گرمی کی شدت میں کمی کے اہل لاہور کے چہرے کھلکھلا اُٹھے۔