ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر اولیاء میں تیز اندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع 

شہر اولیاء میں تیز اندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر اولیاء میں تیز اندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ 

شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ بارش اور اندھی کے باعث بجلی تاحال معطل ہے، مختلف علاقوں دولت گیٹ،دہلی گیٹ، حافظ جمال، منظور آباد میں بجلی تاحال معطل ہے ۔ اس کے علاوہ 22 نمبر، ٹمبر مارکیٹ، وہاڑی روڈ، ممتاز آباد میں بجلی بحال نہ ہو سکی۔  

کینٹ، گلگشت، گلشن مارکیٹ سمیت اندرون ملتان میں بھی تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔